حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 21 ژوئن , 2022 خبر کا مختصر لنک :

سیگار کا سابقہ افغانستانی سیکیورٹی فورسز کے سامان کی مالیت کا اندازہ

افغانستان کے لیے امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل (سیگار) نے بعض خبروں کی تردید کی ہے جس میں افغانستانی سیکیورٹی فورسز کے ساز و سامان کی مالیت کا تخمینہ ۸۰ ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔


سیگار کا کہنا ہے کہ سال ۲۰۰۵ سے لے کر طالبان کے اقتدار میں آنے تک افغانستانی سیکیورٹی فورسز کی تعمیر نو کے فنڈ کے ذریعے ۱۸ ارب ۶۰۰ کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا گیا تھا۔

امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان نے پینٹاگون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی میں اکثر سامان تباہ ہو گیا تھا۔

پچھلی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سکیورٹی فورسز کا سارا سامان طالبان کے ہاتھ لگ گیا تھا، جس پر امریکی سیاست دانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ابھی تک یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے کہ طالبان کو ملنے والے فوجی سازوسامان کی صحیح تعداد  کتنی ہے، اور اس میں سے کتنا سامان استعمال کے قابل ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں