روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کو امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاوروف نے یہ بیانات تاجکستان میں روسی فوجی اڈے کے دورے کے دوران دیئے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے تاجکستان میں امریکی سفیر کے افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی عدم حمایت کے بارے میں حالیہ بیانات پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں شامل تمام فریقوں سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات سفارتی زبان میں جھوٹے بیانات ہیں۔ یہ بات سب کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ امریکہ، افغانستان میں داعش کے عسکریت پسندوں، القاعدہ اور اس سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس حمایت کا مقصد بھی افغانستان کو پرسکون نہیں رہنے دینا ہے۔