اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ امدادی اداروں نے ستمبر میں انسان دوستانہ امداد میں مداخلت کے 173 واقعات کی اطلاع دی، جن میں سے 98 فیصد طالبان کی جانب سے تھے۔
ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کیسز میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 31 فیصد اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ ان مداخلتوں کے نتیجے میں 83 منصوبے عارضی طور پر معطل کردیے گئے، دو امدادی مراکز عارضی طور پر بند کر دیے گئے اور ایک منصوبے کو ایک جگہ سے دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا۔