حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 14 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ نے لاکھوں افغانستانی بچوں کی ہلاکت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ۱ ملین افغانستانی بچے غذائیت کی کمی اور بھوک کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔


عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ۳؍۲ ملین افغانستانی بچے غذائیت کی کمی کے خطرے سے دوچار ہیں اور بھوک کی وجہ سے مزید ۱ ملین بچوں کی ہلاکت کے انتباہات بھی عروج پر ہیں۔

کابل سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ہیرس نے خبردار کرتے ہوۓ کہا ہے: دنیا کو افغانستان کے لوگوں سے منہ نہیں موڑنا چاہیے اور اس ملک کے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

کہا جاتا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کو غیر ملکی امداد بند کر دی گئی ہے۔ لاکھوں افغانستانی خاندان غذائی قلت کا شکار ہیں اور اس ملک میں بھوک کی وجہ سے اموات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں