افغانستان کی حکمران جماعت کے معاون وزیرخارجہ نے تاکید کی ہے کہ ملک کی فضائیں غیر ملکیوں کے قبضے میں ہیں۔
عباس استانکزئی نے مزید کہا کہ امریکی اور دوسرے ممالک کے بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے طیارے افغانستان کی فضائیں میں پرواز کرتے ہیں لیکن ہم ان کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔
استانکزئی نے کہا کہ اگر افغانستان کے عوام ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں اور ملک کے دفاع کو مضبوط کریں تو اس کے بعد ہی بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کی پروازوں اور بیرونی مداخلت کو روکنا ممکن ہے۔