حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 14 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی افواج کی حمایت کرتے رہیں گے: نیٹو

نیٹو کے جنرل سکریٹری کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں غیرعسکری حیثیت میں افغانستانی سیکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے۔


نیٹو کے جنرل سکریٹری، جینس اسٹولٹن برگ نے امریکی وزیر دفاع سے پنٹاگون میں ملاقات میں کہا: ہم سیکیورٹی فورسز کو مالی امداد جاری رکھیں گے، اور اس بات کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے کہ افغانستانی افواج کو کسی دوسرے ملک میں عسکری تربیت فراہم کی جائے، اور اہم مقامات کی حفاظت میں بھی مدد کریں گے جیسے (کابل) ایئرپورٹ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد اس بات کی کوئی ‍‎ضمانت نہیں ہے کہ افغانستانی حکومت اور ان کی سکیورٹی فورسز کوئی کامیابی حاصل کر سکیں گیں یا باقی رہ سکیں گی۔

اسٹولٹن برگ نے مزید کہا: گذشتہ چند سالوں میں ہم افغان سیکیورٹی فورسز کی تشکیل اور تربیت کرنے میں کامیاب رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھال لیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی اس بارے میں شبہات پائے جاتے ہیں کہ کیا افغانستانی سیکیورٹی فورسز نیٹو اور امریکی افواج کی حمایت کے بغیر کامیاب ہوسکتی ہیں۔
لیکن صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور دفاعی قوتیں تنہا ہی اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور حکومت کو تباہی کا خدشہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں ۹۴ فیصد کاروائیاں افغانستانی سیکیورٹی فورسز نے تنہا انجام دیں ہیں۔

دریں اثنا، سینٹکام کے کمانڈر نے یہ بتایا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی تقریبا ۵۰ فیصد مکمل ہو چکی ہے اور متوقع ہے کہ ۱۱ ستمبر تک مکمل ہوجائے۔

 

 

 

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں