حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 2 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ

اسلامی تعاون تنظیم نے مسجد الاقصی پر صہیونی جارحیت پسندوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


القدس اسلامی اوقاف کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ درجنوں یہودی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے مسجد کے احاطے میں اشتعال انگیز انداز میں چہل قدمی کی اور پولیس فورسز کے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت تلمودی تقاریب منعقد کیں ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کے مسلسل حملے، ہراساں کرنے اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف روزانہ کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب مقبوضہ علاقوں میں صورت حال کشیدہ اور غاصب حکومت کی کابینہ کی عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں صہیونیوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

شریک یي کړئ!