حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : شنبه, 13 می , 2023 خبر کا مختصر لنک :

ہمارے رہنماؤں کے قتل سے غاصب حکومت کو تحفظ نہیں ملے گا، اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اس تحریک کے کمانڈروں کی غاصب صہیونی حکومت کے حملوں میں شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائی سے ہمارے رہنماؤں کے قتل سے غاصب صہیونی حکومت کو تحفظ نہیں ملے گا۔


اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صرف مزاحمت ہی غدار دشمن کے دردناک جواب کا تعین کرتی ہے، مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں کی شہادت سے مقاومت مزید مضبوط ہو گی۔ دشمن نے غلطی کی ہے لہذا وہ اپنی اس غلطی کی سزا بھگتیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک بیان میں نیز اس بات پر زور دے کر کہا کہ غاصب حکومت کی حالیہ جارحیت پوری فلسطینی قوم کے خلاف تھی۔
انہوں نے اس گھناؤنے جرم اور اس کے خطرناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری صہیونی حکومت پر ڈالتے ہوئے قابض حکومت کو ان جرائم کی بھاری قیمت چکانے سے بھی آگاہ کیا۔

شریک یي کړئ!