حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : شنبه, 12 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

ترکیہ کا حماس کے حوالے سے صیہونی حکومت کی درخواست قبول کرنے سے انکار

آریانانیوز: ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ انقرہ نے اسرائیل کی جانب سے ترکیہ میں مقیم حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔


چاووش اوغلو کا ترک پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ہم نے حماس کے حوالے سے اسرائیل کی کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی کیونکہ ہماری نظر میں حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔

اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے انقرہ کے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان سے کہا تھا کہ وہ ترکیہ میں مقیم حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر کر دیںِ۔

شریک یي کړئ!