حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 16 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

48 کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی شکست ایک بے بنیاد بات ہے، مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما

آریانانیوز: تحریک حماس کے سیاسی رہنما نے کہا کہ اگر قابض حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں ہمارے لوگوں کو شکست دے سکتی ہے تو یہ ان کا وہم و گماں ہے۔


حسام بدران نے کہا: 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی ہی دراصل زمین کے اصل مالک ہیں۔

تحریک حماس کے سیاسی رہنما نے مزید کہا: ہمارے لوگ 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے اندر فلسطینی قوم کا اہم اور لازم و ملزوم حصہ ہیں جو ستر سال سے زائد عرصے سے غاصب حکومت کے خلاف بغیر کسی وقفے اور عقب نشینی کے مزاحمت کر رہے ہیں۔

بدران نے تاکید کی: ہمیں 1948 کی مقبوضہ سرزمین میں اپنے لوگوں کی طاقت اور صلاحیت پر بھروسہ ہے کہ وہ چیلنجوں کے خلاف مزاحمت اور ڈٹ جائیں اور مختلف طریقوں سے اپنی قومی شناخت کو محفوظ رکھیں۔

تحریک حماس کے سیاسی رہنما نے کہا: صہیونی حکومت کی نئی انتہا پسند کابینہ جس میں متعدد قاتل اور دہشت گرد شامل ہیں، 1948 کی سرزمین میں ہمارے عوام کے ارادوں کو کبھی بھی متاثر نہیں کر سکتے۔ مزاحمتی محور ہر جگہ اپنے لوگوں کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت کرتا رہے گا۔

 

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں