حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 26 جولای , 2023 خبر کا مختصر لنک :

کینیا میں “بھوکا فرقہ” کے 403 پیروکاروں کی لاشیں برآمد

کینیا میں "بھوکا فرقہ" کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہوں نے لاشوں کی تلاش کے دوران مزید اجساد دریافت کئے ہیں۔


کمشنر رودا اونیانچا نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ “بھوکا فرقہ” کے قتل کے بارے میں تحقیقات کے دائرے میں تلاش کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 403 ہے۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک آپریشن کے دوران اس فرقے کے 95 افراد کی جان بچائی گئی۔ قتل عام کے الزام میں اس فرقے کے رہبر پال میکنزی کی بیوی جویس مویکمبا سمیت 37 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ تحقیقات کے دوران ہونے والے انکشافات کے مطابق کلیسا کے پادری پال میکنزی نے اپنے پیروکاروں کو حضرت عیسی سے ملاقات کا وعدہ کرتے ہوئے بھوکا رہنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے پیروکاروں کی اکثریت کی موت واقع ہوئی تھی۔

شریک یي کړئ!