حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 11 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

مصری پارلیمنٹ کی مسجد الاقصیٰ پر صہیونی حملوں کی مذمت

مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر حنفی الجبلی نے ایک بیان میں، مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اپریل کو غاصب اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ اور مقامات مقدسہ کے خلاف کارروائی کر کے بین الاقوامی قوانین کے تحت عبادت کی آزادی کی خلاف ورزی کی ہے۔


جبلی نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں کے توسط سے جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ ایک خطرناک اور غیر قابلِ قبول اقدام ہے اور یہ اقدامات مصر کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔

مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے جاری ان حملوں کی روک تھام کیلئے اپنی زمہ داری نبھائیں۔

شریک یي کړئ!