حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 30 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

عرب ممالک میں سعودی عرب، انٹرنیٹ کی آزادی کے حوالے سے بدترین عرب ملک ہے، فریڈم ہاؤس

آریانانیوز: بین الاقوامی تنظیم فریڈم ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی کے تعلق سے عرب دنیا کا بدترین ملک ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی آزادی انتہائی محدود ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے سعودی عرب کی انٹرنیٹ سروس 100 پوائنٹس میں سے صرف 24 پوائنٹس پر ہے اور اسی وجہ سے سعودی عرب کو ایک غیر جمہوری اور غیر آزاد ملک تصور کیا جاتا ہے۔

اس تنظیم کے مطابق، سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی پر رقابت اور نگرانی کا نظام حاکم ہے اور ریاض کے حکام، لوگوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جاسوسی آلات استعمال کرتے ہیں، اسی وجہ سے سعودی عرب میں سیاسی حقوق اور شہری آزادی بطور عموم سب کیلئے اور بطور خاص خواتین اور مذہبی اقلیتوں کیلئے محدود ہے،

شریک یي کړئ!