حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 18 جولای , 2022 خبر کا مختصر لنک :

صیہونی رجیم کے وزیراعظم کی جانب سے فلسطینیوں پر گولی چلانے کی اجازت

صیہونی رجیم کے وزیر اعظم، یائر لاپڈ نے اسرائیلی فورسز کو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مارنے کی اجازت دے دی ہے۔


صہیونی خبر رساں اداروں کے مطابق، لاپڈ نے یہ الفاظ صیہونی اندرونی سلامتی کے وزیر، عمر برلیو سے ملاقات کے بعد کہے۔  اس حوالے سے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی پولیس فورس اگر فلسطینیوں سے خطرہ محسوس کرتی ہے تہ وہ گولی چلا سکتی ہے۔

لاپڈ نے اس بات کی تاکید کی کہ وہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور اندرونی سلامتی کے وزیر نے اپنے مشترکہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورسز کی فلسطینیوں پر گولی چلانے کی ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جو بھی پولیس اہلکار خود کو خطرہ محسوس کرے، وہ گولی چلا سکتا ہے۔

دریں اثنا، انٹونیو گوٹریس نے حال ہی میں اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سال ۲۰۲۱ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ۷۸ بچوں کے قتل، اور مزید ۹۸۲ بچوں کی معذوری کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے۔

شریک یي کړئ!