حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 29 مارس , 2023 خبر کا مختصر لنک :

دنیا بھر کی دہشت گرد تنظیموں کا بانی امریکہ ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے انسانی حقوق کے تعلق سے شائع کردہ 2022ء کی رپورٹ کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس رپورٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے مسترد کر دیا ہے۔


ترک وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ دنیا کی بیشتر دہشت گرد تنظیموں کا بانی ہے، کہا کہ امریکہ دہشت گرد گروہ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) اور فتح اللہ گولن پارٹی وغیرہ کا بانی اور حامی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ امریکہ کے توسط سے تیار کردہ انسانی حقوق کی رپورٹ کا کوئی اعتبار نہیں ہے اور یہ رپورٹ سیاسی مقاصد کے ساتھ تیار کی گئی ہے اور یہ مکمل طور پر حقیقت سے دور ہے۔

شریک یي کړئ!