حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : جمعه, 7 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

امریکی ریاست میری لینڈ کے کیتھولک چرچ میں 600 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق، امریکی مشرقی ریاست میری لینڈ میں 600 سے زائد بچوں کو 150 سے زائد پادریوں اور کیتھولک چرچ کے دیگر ارکان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔


فرانس 24 کے مطابق، ڈائوسیز آف بالٹی مور کی تحقیقاتی رپورٹ، جس میں 1940ء سے 2002ء تک بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات درج ہیں، دنیا بھر میں چرچ کے رہنماؤں کی طرف سے دیگر زیادتیوں اور کور اپس کی رپورٹوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔

میری لینڈ کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ زیادتی کرنے والے، والدین اور معاشرے سے کیسے غلط فائدہ اٹھاتے تھے، کہا کہ 156 زیادتی کرنے والوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں پادری، چرچ کے اساتذہ اور ارکان شامل ہیں، جو خوفناک اور بار بار کی جانے والی زیادتیوں میں ملوث تھے۔

اس دفتر نے مزید کہا کہ زیادتی کا نشان بننے والوں کی تعداد، ممکنہ طور پر 600 سے زائد بچوں کی رپورٹ کردہ تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے۔

شریک یي کړئ!