حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 19 جولای , 2023 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے

امریکی فوجیوں نے شام سے چوری شدہ تیل کے 35 ٹینکروں کو غیر قانونی فوجی اڈوں کی طرف روانہ کردیا ہے۔


ذرائع کے مطابق امریکی افواج نے شامی چوری شدہ تیل کو الولید سے عراق منتقل کردیا ہے۔

شامی خبررساں ادارے سانا نے حسکہ کے نواحی علاقوں سے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی قابض افواج کا ایک کاروان 35 آئل ٹینکرز کے ساتھ شام سے نکل گیا ہے۔ کاروان میں 120 گاڑیاں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شام سے چوری ہونے والا تیل الولید کے راستے حسکہ سے عراق منتقل کیا جاتا ہے۔

شریک یي کړئ!