ایکسپرس ٹریبیون کے مطابق حکومت پاکستان نے صہیونی رجیم کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قرارداد کی منظوری کو خیر مقدم کیا ہے۔
صہیونی رجیم کے خلاف اقوام متحدہ کے اس فیصلے پر پاکستانی وزارت امور خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے جواب میں اسلامی تعاون تنظیم کی پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا: انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بلانا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایک مستقل بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی کو تشکیل دینے کے فیصلہ بے عدالتی کے نظام کے خاتمے کے لئے اور کسی استثنا کے بغیر احتساب کی راہ میں عالمی عزم کا ثبوت ہے اور معنے رکھتا ہے۔
وزارت خارجہ نے اس بیان میں مزید تاکید کی: پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتا ہے اور اس قرارداد پر موثر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ اس بات کی یقین دہانی کی جاسکے کہ فلسطینی عوام کو بھی انسانی اور بین الاقامی حقوق تک رسائی ہے۔