پاکستان کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کابل اور اسلام آباد افغانستان میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
پاکستانی وزیر اطلاعات و اشاعت، فواد حسین چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے راستے خطے کو وسطی ایشیا اور یورپی یونین سے پرامن اور مستحکم طریقے سے جوڑنا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔
چوہدری نے کہا کہ خطے کے غرباء کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے افغانستان کا سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان گوادر اور تاشقند کے درمیان ریلوے بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کی خاطر افغانستان میں امن بہت ضروری ہے۔
فواد حسین چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور پاکستان اور افغانستان دونوں اس ناکامی کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپر پاورز اپنا کھیل کھیل لیتے ہیں اور پھر خطہ چھوڑ دیتے ہیں۔
چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کو یقین ہے کہ افغانستان میں کوئی ایک حزب کابل میں مستحکم حکومت بنا نہیں سکتی۔
افغانستانی حکومت کے حکام کی جانب سے پاکستان پر بارہا طالبان کی حمایت کا الزام لگایا جاتا رہا ہے، لیکن پاکستان نے مسلسل ان الزامات کی تردید کی ہے۔