حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 9 مارس , 2022 خبر کا مختصر لنک :

گوٹیرس: لڑکیوں کی تعلیم سے محرومیت سے افغانستان کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا

آریانانیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ افغانستانی لڑکیوں کی تعلیم سے محرومیت نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کے برابر تعلیمی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے میں افغانستانی لڑکیوں اور عورتوں کے بہت بڑے کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے، اس عمل سے اس ملک کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔


انہوں نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی تاخیر کے بغیر اسکولوں کو تمام طالب علموں کے لیے کھول دیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے طالبان کے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی جاری رکھنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان بھر میں مہینوں کی چھٹیوں کے بعد لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا جانا تھا، لیکن طالبان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ لڑکیوں کے مڈل اور ہائی اسکول اگلے نوٹس تک بند رہیں گے.

طالبان کی وزارت تعلیم کی طرف سے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ جب شریعت، افغانستانی رسم و رواج اور ثقاوت کے مطابق اسکول کے کپڑے ڈیزائن کیے جائیں گے، تو تب طالبان کی قیادت کے کہنے پر لڑکیوں کے اسکولوں کو کھول دیا جائے گا.

شریک یي کړئ!