حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 13 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

کابل میں خواتین نے انصاف کے لیے دیواروں پر نعرے لکھے ہیں

رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان خواتین نے کابل کی دیواروں پر اپنے مطالبات لکھے ہیں اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے اپنی آواز بلند کریں۔


ان کے بقول طالبان اب کھلم کھلا افغانستانی عوام مخصوصاً خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں، اسی لیے انصاف کے حصول کی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہوگا۔

حال ہی میں طالبان نے کابل میں خواتین کے مظاہروں کو کچل دیا تھا، لیکن خواتین کارکنوں نے گھروں کے اندر انصاف کے حصول کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم دینے اور حاصل کرنے کی آزادی اور ملازمت کے حقوق میسر ہوں۔

شریک یي کړئ!