حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 28 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ: افغانستانی حکومت ۶ مہینوں میں گر سکتی ہے

ایک امریکی اخبار نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے ۶ ماہ میں ہی افغانستانی حکومت کو زوال کا سامنہ کرنا پڑسکتا ہے۔


امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے ۶ ماہ میں حکومت گرنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

بدھ کو جاری کردہ اس امریکی رپورٹ کے آغاز میں دعوی کیا گیا: امریکی انٹلیجنس جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستانی حکومت ۶ ماہ میں زوال پذیر ہوسکتی ہے۔ گذشتہ ہفتے جب طالبان نے شمالی افغانستان کے کچھ علاقوں پر قبضہ مکمل کیا اور درجنوں علاقوں اور شہروں پر قبضہ کرلیا، تب امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ازسرنو اس صورتحال کا جائزہ لیا اور اس مدت کا تعیین کیا۔

وال اسٹریٹ نے کہا: امریکی انٹلیجنس اداروں نے جو پیشن گوئی کی ہے، وہ اس سے قبل امریکی افواج کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے سے بہت نزدیک ہے۔

تا حال، امریکی افواج نے افغانستان سے ۳۵۰۰ فوجیوں میں سے آدھے اہلکار واپس بلا لیے ہیں اور ۱۱ ستمبر تک تمام فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائے گا۔

اطلاعات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ گشتہ دنوں میں صوبہ زابل کے علاقے شملزی، صوبہ بدخشاں کے علاقے خاش، اور صوبہ پکتیا کے علاقے ڈنڈوپتن پر طالبان نے قصبہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب، افغانستانی افواج کی جانب سے طالبان پر، بالخصوص شمالی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے شدت اختیار کرچکے ہیں۔ صوبہ بغلان کا مرکز پلِ خمری ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں افغانستانی افواج کی جانب سے شدید حملے کئے جارہے ہیں۔

افغانستانی انسانی حقوق کمیشن کی جابب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزید ہلاکتوں اور انسانیت سوز تباہی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے اور ہر دستیاب موقع کو بروئے کار لائے۔

درین اثنا، افغانستان میں اقوام متحدہ کے مندوب نے ایک بریفنگ میں افغانستان میں طالبان کے تشدد کو دہشت میں افزایش کی وجہ قرار دی اور اس روش کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے رواں ماہ میں افغانستان کے ۳۷۰ مقامات پر۵۰ سے زیادہ افغانستانی شہری ہلاکتوں پر کہا: طالبان کے حالیہ اقدامات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ طالبان میں پہلے کی نسبت زیادہ شدید عسکری عزم ہے اور وہ پہلے سے زیادہ پرتشدد ہیں۔

شریک یي کړئ!