حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 3 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

افغانستانی صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جس میں صحافیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی گئی ہے اور طالبان حکام سے اس مسئلے پر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اس کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے: حالیہ دنوں میں ہم نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے کئی واقعات دیکھے ہیں، جو کہ صحافیوں، میڈیا اور ان کی حمایت کرنے والے اداروں کے لیے تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔

صحافیوں کے خلاف پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہوئے، افغانستانی صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی کے عہدیداروں نے افغانستان کی عبوری حکومت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی قواعد و ضوابط کی روشنی میں نگرانی کریں اور قصورواروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

اس کمیٹی نے نئی افغانستانی حکومت کے حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات عمل میں لائیں۔

شریک یي کړئ!