حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 4 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

شہزاد اکبر: تمام شہریوں کو افغانستان میں جنسی بنیاد پر امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنا چاہیے

آریانانیوز: شہزاد اکبر جو کہ کچھ نمایاں افغانستانی خواتین کے ساتھ، افغانستانی خواتین کے بارے میں یورپی پارلیمان کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے براسلز گۓ ہوۓ ہیں، اس اجلاس کے موقع پر انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال ایک جنسی اپارتھیڈ ہے۔


افغانستان کے خودمختار انسانی حقوق کمیشن کے سابقہ سربراہ نے کہا ہے: مجھے یقین نہیں آ رہا ہے کہ سنہ ۲۰۲۲ میں بھی دنیا میں ایک ایسا ملک وجود رکھتا ہے کہ جہاں لڑکیوں کو تعلیم اور خواتین کو نوکریوں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا ہے: ہر فرض شناس شہری کو اس جنسی اپارتھیڈ کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے، یہ ناقابل قبول ہے. یہ انسانیت کے لئے ایک امتحان ہے کہ ہم اس مسئلے سے کیسے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

افغانستانی خواتین کے بارے میں یورپی پارلیمان کا دو روزہ اجلاس، “افغانستانی خواتین کے ایام” کے عنوان کے تحت براسلز میں شروع ہو گیا ہے۔

شریک یي کړئ!