حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 26 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

روس: ہم شمالی افغانستان میں ملکی مظاہروں کے بارے میں فکر مند ہیں

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک نشست میں شمالی افغانستان میں ملکی مسائل کے باعث مظاہروں کی وسعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان میں مظاہروں کی وجہ ایک ازبک طالبان افسر کی غیر قانونی کارروائیوں کے الزام میں گرفتاری ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے: ہمیں امید ہے کہ نئے حکام ان تنظیموں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے کہ جو تخریبی عناصر کے توسط سے نسل پرستی کو ہوا دینے اور حالات کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے صوبہ فاریاب میں ایک ازبک طالبان افسر مخدوم عالم کے کچھ حامیوں نے ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ یہ احتجاج دو دن تک جاری رہا تھا اور خبروں کے مطابق اس دوران جانی نقصان بھی ہوا تھا۔

شریک یي کړئ!