حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 6 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

درجنوں افغان بچے اور خواتین پاکستانی جیلوں میں بند

پاکستانی انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی کی خواتین کی جیل میں دیگر مجرموں کے ساتھ کم از کم 139 افغان خواتین اور 165 بچے قید ہیں۔


رپورٹ کے مطابق، قیدیوں میں سے زیادہ تر خواتین علاج کیلئے کراچی گئی تھیں اور انہیں دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری شروع کی ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کے مطابق، سندھ حکومت کے حکام، مہاجرین کے اس صوبے میں غیر قانونی داخلے کو روکنا چاہتے ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کے پیش نظر، 14 سے 18 سالہ 111 افغان بچے کراچی کے جووینائل کریکشنل سینٹر میں قید ہیں۔ ان میں سے 93 فیصد بچے کام کی تلاش میں پاکستان گئے تھے۔

واضح رہے کہ ان افغان شہریوں کو صرف شناختی دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا، تاہم انہیں پاکستانی دیگر ملزمان اور مجرموں کے ساتھ ایک ہی جیل میں رکھا گیا ہے۔

شریک یي کړئ!