حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 28 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

برطانوی وزیر دفاع کی افغانستانی مترجمین سے معافی

برطانوی افواج کے ساتھ کام کرنے والے ۲۵۰ افغانستانی ملازمین کی معلومات نشر ہونے پر برطانوی وزیر دفاع نے ان سے معذرت کی ہے۔


برطانوی افواج کی ملازمت میں ۲۵۰ سے زائد برطانوی اہلکاروں نے افغانستان چھوڑ کر برطانیہ جانے کی درخواست دی تھی؛ ان تمام ملازمین کی اطلاعات غلطی سے برطانوی وزارت دفاع کے پیغامات میں سے ایک کے ساتھ منتشر کردی گئی ہے۔

اس غلطی کے نتیجے میں ان کے ای میل ایڈریس کے علاوہ، ان کے نام اور کچھ افغانستانی مترجمین کی تصاویر بھی لیک ہو گئی ہیں۔

مترجمین کا اجتماعی پروفائل غلطی سے اسی ای میل کے ساتھ اٹیچ کر دیا گیا تھا جو کہ ایسے انفرادی مترجمین کو بھیجا گیا تھا جنہوں نے برطانوی فوج کے ساتھ کام کیا تھا۔ تاہم، سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اس عمل سے ایسے مترجمین کی شناخت میں طالبان کو آسانی ہوسکتی ہے۔

برطانوی وزیر دفاع، بین والیس نے پارلیمینٹ کے اراکین کو بتایا: میں ان افغانستانیوں سے معذرت چاہتا ہوں جو اس مسئلے سے متاثر ہوئے ہیں، ہم ہوم آفس سے ان کی حفاظت کے بارے میں رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس معاملے میں وزارت دفاع کے ایک اہلکار کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع نے برطانوی پارلیمنٹ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ افواج کی مدد کرنے والے افغانستانیوں کو ملک سے منتقل کریں گے، چاہے ان کی تعداد کتنی ہی کیوں نہ ہو۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں