حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 16 اکتبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

ایشیائی ترقیاتی بینک کا افغانستان کو 40 کروڑ ڈالر کی امداد

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے افغانستان کو 40 کروڑ ڈالر کی امداد دی ہے۔ یہ امداد ایشیائی ترقیاتی بینک، یونیسیف اور ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے۔


یونیسیف کے مطابق اس امدادی رقم کو نومولود بچوں اور ماؤں کی صحت اور غذائی ضروریات پر خرچ کیا جائے گا۔

ادارے نے کہا ہے کہ 95 لاکھ افغانی ان علاقوں میں زندگی گزارتے ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

شریک یي کړئ!