حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 7 دسامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

او آئی سی کا افغانستان میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ

آریانانیوز: افغانستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے تازہ بیان میں صوبۂ بلخ کے شہر مزار شریف میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کی روک تھام اس ملک میں سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی شرط ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر افغانستان میں دہشت گردی کی افزائش اور تقویت کو نہ روکا گیا تو یہ ملک سیاسی، اقتصادی اور سماجی استحکام حاصل نہیں کر سکے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب، منتظم اور مالی معاونت کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئیے۔

شریک یي کړئ!