حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 13 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ کی ممکنہ انتقامی کارروائیوں سے خبردار کیا۔

افغانستان کے شہر کابل میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اس گروپ کی جانب سے کسی بھی وقت جوابی کارروائی ہو سکتی ہے۔


امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے ہاتھوں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ القاعدہ کے حامی امریکی تنصیبات، مراکز  یا شہریوں کو نشانہ بنائیں گے۔ یہ حملے القاعدہ خود بھی کرسکتا ہے یا اس سے منسلک کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کے ذریعے بھی کئے جا سکتے ہیں، جن کا نشانہ امریکی مراکز، حکومتی اہل کار یا عام شہری  ہو سکتے ہیں۔تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس طرح کے ممکنہ  حملوں کو روکنے کے لیے مزید چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شریک یي کړئ!