حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 8 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ میں افغانستانی مہاجرین کی حالت زار/ مالکان اپنی عمارتیں کرائے پر نہیں دیتے ہیں

امریکی ریاست کنیکٹی میں حکام اور مہاجرین کے حقوق کے حامیوں نے عمارتوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ درجنوں افغانستانی خاندانوں کو، کہ جو افغانستان سے فرار ہونے کے بعد اس امریکی ریاست میں در بدر ہیں، اپنے گھر کرائے پر دے دیں۔


مہاجرین کی نقل مکانی کے شعبے میں کام کرنے والے گروپ افغانستانی خاندانوں کے لیے سینکڑوں کرائے کے گھر تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ کچھ اپارٹمنٹ مالکان اپنی جائیدادیں کرائے پر نہیں دینا چاہتے ہیں۔

کنیکٹی کے گورنرنیڈ لامونٹ نے حال ہی میں ایک نیوز کانفرنس میں افغانستانی مہاجرین کی حمایت پر زور دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ریاستی حکام سے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے ۵۱۰ مہاجرین کی آمد کا انتظار کریں۔ حکام کے مطابق ۲۱۴ افغانستانی پہلے ہی کنیکٹی پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے ادارے سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق، حالیہ مہینوں میں دسیوں ہزار افغانستانیوں کو امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے اور اگلے سال تک مزید ۳۰ ہزار افغانستانی اس ملک پہنچ جائیں گے۔

طالبان کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ بڑی تعداد میں افغانستانی باشندے، کہ جن میں سیاستدان، انسانی حقوق کے کارکنان، سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافی شامل تھے، افغانستان سے فرار ہو گئے ہیں۔

شریک یي کړئ!