حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 16 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کی امداد میں جلدی کریں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے امدادی مالیات فراہم کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر متحرک ہو کر اپنے وعدوں پر پورا اتریں، تاکہ موسم سرما کے آنے اور موسم ٹھنڈا ہونے سے قبل افغانستان میں انسانی تباہی کو روکا جا سکے۔


کچھ انسان دوست تنظیموں اور اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ کے اراکین ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ جو افغانستان کی امداد کے وعدے ستمبر میں کیے گئے تھے ان پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

ان تنظیموں نے کہا ہے کہ ستمبر میں ۱ کروڑ افغانستانیوں کو فراہم کی جانے والی ۶۰ کروڑ ۶۰ لاکھ ڈالر کی امداد کی درخواست کے جواب میں اب تک ۴۰ فیصد سے بھی کم رقم فراہم کی گئی ہے۔

انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے کہا ہے کہ جن ممالک نے افغانستان کی امداد کرنے کا وعدہ کیا تھا انہیں سردیوں کے آنے سے پہلے، اور بہت دیر ہونے سے پہلے اپنے وعدوں پر پورا اترنا چاہیے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ برائے افغانستان، میری-ایلن میک گروٹی نے کہا: میں نے اتنی تیزی سے بڑھتا ہوا بحران کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی نصف آبادی کو زندہ باقی رہنے کے لیے امداد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا نظام منہدم ہو رہا ہے، اور معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

محترمہ میگ گروٹی نے خاندانوں کی امداد کی شدید ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ غربت میں وسیع اضافہ ہو جائے گا، کیونکہ خشک سالی اور معاشی بحران سے خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

شریک یي کړئ!