حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 3 مارس , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کی آبادی میں سے ۵ ملین افراد منشیات کے عادی ہیں

آریانانیوز: طالبان کے نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کی آبادی میں سے ۵ ملین افراد منشیات کے عادی ہیں۔


عبدالسلام حنفی نے کابل میں ریسکیو کمیٹی کی مشیر میڈلین سیڈلر سے ملاقات میں کہا ہے: اگر بین الاقوامی برادری افغانستانی کسانوں کے لیے متبادل فصل کی کاشت متعارف کرائے، تو طالبان افغانستان میں منشیات کی کاشت اور پیداوار کو مکمل طور پر روکنے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کی مشیر میڈلین سیڈلر نے اس ملاقات میں کہا ہے: ہم افغانستان میں اپنی انسانی امدادی فعالیت جاری رکھیں گے۔

افغانستان دنیا کا سب سے بڑا منشیات پیدا کرنے والا ملک ہے اور کچھ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک دنیا کی افیون کی ۸۰ فیصد مقدار اکیلے پیدا کرتا ہے۔

شریک یي کړئ!