حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 4 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں خوراک کی شدید قلّت

ہندوستان میں مقیم آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے اعلان کے مطابق، تازہ ترین تحقیق کے نتائج میں جنوبی ایشیاء میں خوراک اور غذائی قلت کی وجہ سے افغانستان 136 ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔


اس تحقیق کے مطابق، افغانستان کے بعد بھارت، پاکستان، نیپال اور سری لنکا ایسے ممالک ہیں جنہیں خوراک کی قلت کا زیادہ خطرہ ہے۔

مذکورہ ریسرچ فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق، افغانستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی شرح خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے، تاہم صرف 2022ء میں اس ملک میں 1.1ملین بچے غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں۔

آبزرور نے اس صورتحال کی وجوہات جنگ، خشک سالی، قدرتی آفات، سیاسی اور اقتصادی صورتحال اور یوکرائن جنگ کے افغانستان پر اثرات بتائی ہے۔

شریک یي کړئ!