حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 22 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل/ محقق کا متقی کے بیانات پر اعتراض

افغانستانی عوام کی اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما محمد محقق نے امیر خان متقی کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں ہزارہ برادری کے ۸ ملین باشندوں کی موجودگی کو بھول چکے ہیں۔


محمد محقق نے اپنے فیس بک پیج پر متقی کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ: متقی کو معلوم نہیں ہے کہ ۸ ملین ہزارہ برادری بھی ان کے ہم وطن ہیں۔

محقق نے مزید کہا ہے کہ شاید ان کا سیاسی تقویٰ انہیں خدا کے بنائے ہوئے ان ۸ ملین انسانوں کو قبول کرنے سے روک رہا ہے۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران امیر خان متقی نے کہا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعیت کی شرط کو پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ طالبان کی زیر قیادت حکومت میں تمام قبائل کے نمائندے شامل ہیں۔

متقی نے کچھ غیر ہزارہ ناموں کا بھی ذکر کیا تھا۔

لیکن طالبان حکومت کی کابینہ اور گورنروں کی فہرست میں ہزارہ قبیلے کا ایک بھی فرد شامل نہیں ہے۔ اسی طرح طالبان حکومت کے اراکین کی فہرست میں کوئی خاتون نمائندہ بھی شامل نہیں ہے۔

شریک یي کړئ!