حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 8 دسامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان مکمل امن و امان برقرار ہے، مجاہد

ترجمان طالبان حکومت نے افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کیا۔


امریکہ کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سالانہ رپورٹ کے بعد طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کے عناصر افغانستان میں سرگرم نہیں ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان گزشتہ دو سالوں میں کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں رہا اور اب افغانستان کو “سیف زون” کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 2022 میں دہشت گردی کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ، داعش اور خطے پر توجہ مرکوز کرنے والے دہشت گرد گروہ اس سال بھی افغانستان میں سرگرم رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!