حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 16 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان سے انخلا امریکہ کا اخلاقی زوال تھا: سابق امریکی فوجی

ایک امریکی سابق فوجی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان سے امریکی انخلا کے متعلق اپنا نقطہ نظر بیان کیا ۔



ماضی میں افغانستان میں خدمات انجام دینے والے امریکی سابق فوجی ایلیٹ ایکرمین (Elliot Ackerman)نے ایک امریکی میڈیا NPR کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان سے انخلاء کو امریکہ کی اخلاقی تباہی قرار دیا۔ایکرمین نے اپنے انٹرویو میں کہا: “میرے خیال میں یہ امریکہ کی اخلاقی گراوٹ اور اس کی قابلیت کا خاتمہ تھا۔”
ایلیٹ ایکرمین نے اپنی کتاب “پانچواں منظرنامہ : افغانستان میں امریکہ کا خاتمہ”( The Fifth Act: America’s End in Afghanistan) میں افغانستان سے انخلاء کے طریقہ کار سے وابستہ ایام اور ملک چھوڑنے کے لیے لوگوں کی مایوس کن کوششوں کے بارے میں گفت و گو کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انخلاء کے عمل اور طالبان کے ہاتھوں افغانستان کے زوال کے دوران انہیں اپنے افغان ساتھیوں کی جانب سے بہت سے تحریری پیغامات اور فون کالیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکہ افغانستان کے ساتھ عہد شکنی کر چکا ہے۔

شریک یي کړئ!