حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

مولوی ثناء اللہ سنگین: ہم پاکستان کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے

افغانستانی سرحدی فورسز کے سپہ سالار نے ڈیورنڈ لائن کے ساتھ ۳۰ اڈے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


مولوی ثناء اللہ سنگین نے کہا ہے کہ: قومی سلامتی اور پاکستانی فوجیوں کی تعمیرات کو روکنے کے لیے ڈیورنڈ لائن پر ۳۰ سے زائد سیکیورٹی اڈے قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ: ڈیورنڈ لائن کے ساتھ پاکستانی افواج کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی کچھ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج ڈیورنڈ لائن کے گرد باڑ لگانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

تقریباً پانچ سال قبل پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ ۲۵۰۰ کلومیٹر طویل ڈیورنڈ لائن کے کئی حصوں پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی، لیکن اس منصوبے کو بارہا پچھلی حکومت کے دور میں کابل کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ مسئلہ کئی بار افغانستانی اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جان لیوا جھڑپوں کا باعث بنا تھا۔

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

    منتخب خبریں

      تازہ ترین خبریں