طالبان کی وزارت دفاع کے سیاسی معاون محمد قاسم فرید نے کہا ہے کہ امریکہ سقوط کابل کے بعد ہمسایہ ممالک منتقل کئے گئے 60 ہیلی کاپٹروں اور دیگر طیاروں کی افغانستان واپسی کرنے سے ہمسایہ ممالک کو روک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ہمسایہ ممالک سے درخواست کی ہے کہ 60 ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کو واپس کیا جائے تاہم امریکی دباو کے باعث دونوں ممالک انکار کررہے ہیں۔
اس سے پہلے افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے تاجکستان اور ازبکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے دوران افغانستان سے لائے گئے طیاروں کو دوبارہ افغانستان کی تحویل میں دیا جائے