حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 15 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کو ذخائر آزاد نہ کرنے کے نتائج سے خبردار کیا

اقوام متحدہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کو ذخائر روکنے کے نتائج اور افغانستان کی معیشت پر اس کے اثرات سے خبردار کیا ہے اور ان ذخائر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اگرچہ افغانستانی مرکزی بینک کے تقریبا ۱۰ ارب ڈالر ابھی بیرون ملک موجود ہیں، اقوام متحدہ نے اس رقم کے منجمد ہونے کے نتائج، اور افغانستان کی معیشت پر اس کے اثرات سے خبردار کیا ہے، اور ذخائر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اربوں ڈالر کے افغانستانی اثاثوں کو روکنے سے شدید معاشی بدحالی پیدا ہوسکتی ہے، اور لاکھوں افغانستانی غربت اور بھوک میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ مکمل معاشی تباہی کو روکنے کے لیے جلد از جلد افغانستان کو یہ ذخائر فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات کی ضمانت کی ضرورت پر زور دیا کہ طالبان ان اثاثوں کا غلط استعمال نہ کریں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حال ہی میں عطا شدہ تقریبا ۴۴ کروڑ ڈالر کے ذخائر سے طالبان کی رسائی روک دی ہے۔ افغانستان کے مرکزی بینک کے زیادہ تر ذخائر، جو کہ تقریبا ۱۰ ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل ہیں، اب بھی بیرون ملک موجود ہیں۔

شریک یي کړئ!