حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 11 مارس , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں سابقہ امریکی سفیر: جو ملک بھی طالبان کو رسمی طور پر تسلیم کرے گا، اس پر امریکہ کی طرف سے پابندی نافذ کر دی جائے گی

آریانانیوز: افغانستان میں سابقہ امریکی سفیر رائین کراکر نے کہا ہے کہ جو ملک بھی طالبان کو رسمی طور پر تسلیم کرنا چاہے گا، اس پر امریکہ کی طرف سے پابندی نافذ کر دی جائے گی۔


انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ممالک طالبان کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور سفارت خانوں کو اس گروہ کے حوالے کرنا، طالبان کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

رائین کراکر نے مزید کہا ہے: طالبان نے ابھی تک کوئی ایسا کام جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ بدل چکے ہیں، انجام نہیں دیا ہے اور ایسے ممالک کہ جو اس گروہ کو تسلیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کریں گے۔

اس سے قبل، طالبان کی وزارت خارجہ کے سربراہ امیر خان متقی نے دعویٰ کیا تھا کہ بہت سے افغانستانی سفارت خانے کابل سے احکامات لیتے ہیں۔

کراکر نے اپنے بیانات کے ایک حصے میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ داعش افغانستان میں گھل مل گیا ہے اور یہ امر امریکہ کے لیے باعث تشویش ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں