آریانانیوز: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ نمائندے ریچارڈ بلومنٹل نے ٹویٹر پر ایک منصوبہ پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کو ہھتیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی سینیٹر نے لکھا کہ یہ سادہ تاہم فوری منصوبہ اس اہم تاریخی موڑ پر سعودی عرب کے روس کے ساتھ ہمفکری میں اس انتہائی تکلیف دہ اور تباہ کن فیصلے کے بعد اسے ہتھیاروں کی فروخت کو روک دے گا۔
حالیہ دنوں میں اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کو شدت کے ساتھ کم کرنے کے فیصلے نے بڑی چہ مگوئیاں پیدا کردی ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں سردی آنے کی خبر دی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ خلیج فارس کی پٹی کے بقیہ ملکوں کے بھی امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔