نیوز ذرائع کے مطابق کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں ایک مسلمان خاندان پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کینیڈا کے ذرائع ابلاغ نے منگل کے دن یہ خبر دی کہ اتوار کی شام ایک شخص نے ٹرک کی مدد سے ایک مسلمان کنبے کے پانج افراد پر حملہ کیا، اس حملے کے نتیجے میں ۴ افراد ہلاک ہوگئے۔
کینیڈا کی خبر رساں ویب سائٹ ایس بی سی کی خبر کے مطابق اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک سڑک عبور کرتے ہوئے خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور نے خاندان پر ٹرک سے حملہ کیا، جس سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔
لندن پولیس کے چیف اسٹیو ولیمز نے پیر کی شام کہا کہ حکام کا ماننا ہے کہ واقعہ عمدا انجام دیا گیا ہے اور یہ حملہ مذہبی نفرت سے متاثر ہے۔
ایک اور پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ شواہد سے پتہ چلا ہے کہ یہ حملہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انجام دیا گیا ہے۔
لندن کے میئر نے کہا: یہ مسلمانوں اور لندن کے عوام کا قتل عام تھا اور اس کی جڑیں ان نفرتوں میں ملیں گی جو قابل بیان بھی نہیں۔
انہوں نے متاثرین کے بارے میں کہا: وہ بے گناہ لوگ تھے جو صرف اس وجہ سے قتل کئے گئے ہیں کہ وہ مسلمان تھے۔