آریانانیوز: گستاخیِ رسول ’ص‘ کی جرأت پر بھارت کے مسلمانوں کے احتجاج کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کردیا۔
حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کی جانب سے پیغمبر اسلام ’ص‘ کی توہین کے خلاف احتجاج میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کے ایک مظاہرے پر حملہ کیا۔
الجزیرہ نیٹورک کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کئی شہروں میں مسلمان مظاہرین کو نشانہ بنایا۔ شائع شدہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں اور پانی کا استعمال کر رہی ہے۔