طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں پاکستانی فورسز کے ساتھ تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں کے جواب میں سرحدی فورسز نے مبینہ لائن پر پاکستانی فوجی مراکز کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیارے ایک بار پھر افغانستان میں داخل ہوئے اور ملک کے مشرق میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔
طالبان کی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور ہر صورت میں ملکی سالمیت کا دفاع کریں گی۔