پاکستان کے نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی بھی افغان شہری کو ویزا کے بغیر پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انوار الحق کاکڑ نے ویزا کے بغیر رہنے والے افغان شہریوں کو ملک سے بے دخل کرکے افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے بیرون ملک سمگلنگ میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی افغانیوں کی وجہ سے دہشت گرد تنظیموں کو تقویت مل رہی ہے