حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 2 آگوست , 2023 خبر کا مختصر لنک :

عالمی برادری طالبان کی حکومت تسلیم کرے، ملا یعقوب

طالبان کے وزیر دفاع نے دنیا کے خودمختار ممالک سے کابل پر حاکم طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباؤ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔


ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا افغانستان پر حاکم جماعت نے تمام شرائط پر عمل کیا ہے اس کے باوجود امریکی دباؤ کے باعث دنیا تسلیم نہیں کرپارہی ہے۔

انہوں نے امریکی دباؤ قبول نہ کرنے والے ممالک مخصوصا مسلمان حکومتوں سے طالبان حکومت کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے پہلے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی امریکہ کو طالبان حکومت تسلیم کرنے میں بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں