شیر محمد عباس استانکزئی نے کہا کہ طالبان رہنما افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
طالبان کی وزارت خارجہ کے سیاسی معاون نے کہا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں امریکی بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے پرواز کرتے ہیں اور ہم نے متعدد مرتبہ امریکی حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے مطابق قرار پایا تھا کہ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا تھا اور افغانستان کی تعمیر نو میں کردار ادا کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو بھی اس کی تشویق کرے اور داخلی مسائل میں مداخلت نہ کرے۔