طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کی کاشت، پیداوار اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ افغان حکمران کی سنجیدہ پالیسیوں میں سے ہے۔
مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں منشیات کا مسئلہ حل ہو رہا ہے اور اس سال پورے ملک میں پوست کی کاشت نہ ہونے کے برابر ہے۔
طالبان کے ترجمان نے پڑوسی ممالک سے منشیات کے خلاف جنگ میں طالبان کی مدد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔