پاکستانی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان کی ثالثی میں پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان سرحدی علاقے میں
مذاکرات ہوئے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے ایک وفد کے ہمراہ پاکستانی حکام سے ملاقات کی ہے۔
گذشتہ سال نومبر میں مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہونے کے بعد یہ اجلاس مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس سے پہلے پاکستانی حکام نے کہا تھا مذاکرات کی بحالی کے لئے تحریک طالبان ہتھیار پھینک دے۔